ریاست میں کورونا وائرس کے یومیہ کیسز کی تعداد میں تیزی سے گراؤٹ کا سلسلہ جاری ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 7682 لوگوں میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے، لیکن اس دوران ریاست میں کورونا وائرس کے سبب شرح اموات میں ایک بار پھر اضافہ دیکھا گیا۔
مغربی بنگال میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 118 اموات ہوئی ہیں جبکہ گزشتہ روز کے مقابلے میں 5 اموات زیادہ ہیں۔ ریاستی محکمہ صحت نے کہا کہ یومیہ شرح اموات میں اضافہ دیکھا جارہا ہے۔ محکمہ نے بتایا کہ شرح اموات میں کمی کے بعد ہی ریاست میں حالات کو بہتر کہا جاسکتا ہے۔
ریاست کے اضلاع میں کورونا وائرس کے یومیہ کیسز پر ایک نظر:
شمالی 24 پرگنہ :1664
کولکاتا :692
جنوبی 24 پرگنہ :484
ہوڑہ :601
ہگلی :448
جلپائی گوڑی :491
مغربی بنگال میں کورونا وائرس کے مریضوں کی کل 14،17،130 تک پہنچ چکی ہے جبکہ اس بیماری سے اب تک 15،152 اموات ہوئی ہیں۔ دوسری طرف کورونا سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 13،58،537 تک پہنچ چکی ہے. صحتیابی کی شرح 95.73 فیصد ہے جبکہ اس میں تیزی سے اضافہ ہوتا جارہا ہے۔