مغربی بنگال میں اسمبلی انتخابات تقریباً ختم ہوا چاہتے ہیں۔ لیکن دوسری جانب کورونا وائرس کی دوسری لہر خطرناک شکل اختیار کر چکی ہے. گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا کے 16 ہزار سے زائد نئے کیسز سامنے آئے ہیں جب کہ 68 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔
مغربی بنگال میں اسمبلی انتخابات 2021 کے آٹھویں مرحلے کی ووٹنگ کی تیاریوں کے درمیان کورونا وائرس کے تیزی سے پھیلنے کا سلسلہ جاری ہے۔ ملک کی دوسری ریاستوں کی طرح مغربی بنگال میں بھی گزرتے وقت کے ساتھ ساتھ یہ وبا بھیانک شکل اختیار کر چکی ہے۔
مغربی بنگال میں مسلسل ساتویں روز 16 ہزار سے زائد کورونا وائرس کے نئے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے جب کہ 68 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔ ذرائع کے مطابق دارالحکومت کولکاتا اور اس سے متصل ضلع شمالی 24 پرگنہ میں چار-چار ہزار سے زائد کورونا کے نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔
کولکاتا اور شمالی 24 پرگنہ میں کورونا کے بڑھتے کیسز محکمہ صحت کے لیے تشویش کا باعث بن چکے ہیں. دونوں ہی اضلاع میں کورونا گائڈ لائنس کی سب سے زیادہ خلاف ورزی ہوئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ دوسری ریاستوں کی طرح مغربی بنگال میں بھی آکسیجن سلینڈر کی کمی محسوس ہونے لگی ہے جو محکمہ صحت اور حکومت دونوں کے لئے تشویش کا سبب ہے۔
غور طلب ہے کہ انتخابی مہم کے دوران کانگریس کے امیدوار ریاض الحق اور متحدہ اتحاد کے حمایت یافتہ آر ایس پی کے امیدوار پردیپ نندی کی کورونا کے سبب موت ہو گئی تھی. اس کے علاوہ بنگلہ زبان کے مشہور شاعرشانکو گھوش اور مشہور موسیقی کار کی بھی کورونا سے موت ہو چکی ہے۔
واضح رہے کہ مغربی بنگال میں کورونا وائرس کے مریضوں کی کل تعداد سات لاکھ 25 ہزار تک پہنچ چکی ہے جب کہ اس بیماری سے اب تک ساڑھے دس ہزار لوگوں کی موت واقع ہو چکی ہے۔ محکمہ صحت کے مطابق ریاست مغربی بنگال میں کورونا وائرس بے قابو ہو چکا ہے. آنے والے دنوں میں کورونا سونامی آنے کا خدشہ ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ کورونا وائرس کے نئے کیسز کی تعداد میں یوں ہی اضافہ ہوتا رہا تو ریاستی حکومت کو مجبوراً سخت قدم اٹھانا پڑ سکتا ہے۔ محکمہ صحت کے مطابق عام لوگوں کے پاس اس بیماری سے بچنے کے لئے کورونا گائڈ لائنس اور حفاظتی تدابیر پر سختی سے عمل کرنے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں ہے۔ مغربی بنگال میں کورونا وائرس کے نئے کیسز کی تعداد ساڑھے سات لاکھ کے قریب پہنچ چکی ہے جب کہ اس بیماری سے اب تک گیارہ ہزار افراد کی موت ہوئی ہے۔
دوسری طرف انتخابی مہم کے دوران کانگریس کے امیدوار ریاض الحق اور متحدہ اتحاد کی حمایت یافتہ آر ایس پی کے امیدوار پردیپ نندی کی کورونا کے سبب موت ہو گئی تھی. اسمبلی انتخابات 2021 کے چھٹے مرحلے کی ووٹنگ کے بعد شمالی 24 پرگنہ کے کھردہ سے ترنمول کانگریس کے امیدوار کاجل سنہا کی بھی موت ہوگئی. اس کے علاوہ بنگلہ زبان کے مشہور شاعر شانکو گھوش اور مشہور موسیقی کار کی موت ہو چکی ہے۔