ETV Bharat / briefs

'بی جے پی کے ریاستی صدر متکبر ہیں'

مغربی بنگال کے شہری ترقیاتی امور کے وزیر فرہاد حکیم نے کہا کہ بی جے پی کے ریاستی صدر دلیپ گھوش کے اندر تکبر آگیا ہے۔ ان سے اس سے زیادہ کیا امید کی جا سکتی ہے؟

'بی جے پی کے ریاستی صدر تکبرکے شکار ہوچکے ہیں'
author img

By

Published : Jun 24, 2019, 7:43 PM IST

مدنی پور لوک سبھا حلقے سے منتخب ہونے والے دلیپ گھوش کے بیان پر ترنمول کانگریس نے سخت اعتراض کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان لوگوں کو نہ صرف سیاسی جماعتوں کو کو بلکہ عام لوگوں کو بھی نقصان ہو سکتاہے۔

کولکاتاکارپوریشن کے میئرفرہاد حکیم نے کہا کہ گھوش کو اپنے بیان پر معافی مانگنی چاہیے۔اس سے صاف ہوجاتا ہے کہ بی جے پی رہنماوں کی ذہنیت کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بی جے پی ایک ایسی پارٹی ہے جسے بنگال کی تہذیب و تمدن اور کلچرسے کوئی سروکار نہیں ہے۔اس طرح کے بیانات ایسی پارٹی کے لیڈران ہی دے سکتے ہیں۔

مشہوردانشور سبودھ سرکار نے بھی گھوش کے بیان کی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ گھوش ہمیشہ سے ہی بنگال کی تہذیب وکلچرپرحملہ کرتے رہے ہیں۔اس سے قبل انہوں نے نوبل انعام یافتہ امرتیہ سین سے متعلق متنازع بیان دیا تھا۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.