ETV Bharat / briefs

مغربی بنگال: گرفتار چینی شہری کے متعدد مرتبہ بھارت آنے کا انکشاف

author img

By

Published : Jun 12, 2021, 8:53 PM IST

مغربی بنگال کے ضلع مالدہ میں بھارت-بنگلہ دیش سرحد کے قریب سے گرفتار چینی شہری سے متعلق حیرت انگیز انکشاف ہوئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق یہ چینی شہری متعدد مرتبہ بھارت کا دورہ کرچکا ہے۔

مغربی بنگال: گرفتار چینی شہری کے متعدد مرتبہ بھارت آنے کا انکشاف
مغربی بنگال: گرفتار چینی شہری کے متعدد مرتبہ بھارت آنے کا انکشاف

مالدہ ضلع میں بھارت-بنگلہ دیش سرحد سے گرفتار چینی شہری کے متعدد بار بھارت آنے اور کئی تاجروں سے رابطے کا انکشاف ہوا ہے۔ پولیس انتظامیہ نے گرفتاری چینی شہری کو عدالت پیش کیا جہاں اسے مزید پانچ دنوں تک پولیس ریمانڈ میں بھیج دیا گیا۔

پولیس کے مطابق چینی شہری ہاؤ جیوان سے پوچھ گچھ کے دوران کئی اہم سنسنی خیز انکشافات ہوئے ہیں۔ ہاؤ جیوان نے بتایا کہ وہ پہلی مرتبہ بھارت نہیں آیا ہے بلکہ 2012 تا 2021 کے دوران وہ 5 یا 6 مرتبہ بھارت آچکا ہے۔

ذرائع کے مطابق قبل ازیں چینی شہری اترپردیش اور بہار جاچکا ہے جبکہ اس کے پاس سے بھارتی، بنگلہ دیشی اور چینی کرنسی، 2 اے ٹی ایم کارڈ اور 3 سیم کارڈ برآمد کئے گئے۔ مالدہ پولیس کا کہنا کہ خارجہ آئین کے مطابق چینی شہری سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے تاہم تفتیش کے دوران ملزم کی جانب سےتعاون کیا جارہا ہے۔ پولیس نے مزید بتایا کہ چینی شہری کے کئی بھارتی تاجرین کے ساھت تعلقات ہونے کا بھی انکشاف ہوا ہے اور ایسا لگتا ہے کہ وہ کاروبار کے سلسلہ میں بھارت آتا رہا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز مغربی بنگال کے مالدہ ضلع میں واقع بھارت۔بنگلہ دیش بین الاقوامی سرحد کے قریب بی ایس ایف نے چینی شہری کو پکڑ کر پوچھ گچھ کی تھی اور اس کے بعد مالدہ ضلع پولیس کے حوالے کر دیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.