ETV Bharat / briefs

مغربی بنگال: ادھیر رنجن چودھری کا گورنر کو مکتوب - وزیراعلیٰ ممتا بنرجی

پردیش کانگریس کے صدر ادھیر رنجن چودھری نے گورنر جگدیپ دھنکر کو مکتوب لکھ کر ریاست میں کورونا ویکسینیشن مہم میں تیزی لانے اور ویکسین کوٹے میں اضافے کے لیے مرکز سے بات کرنے کا مطالبہ کیا۔

مغربی بنگال: ادھیر رنجن چودھری کا گورنر کو مکتوب

author img

By

Published : Jun 6, 2021, 11:27 AM IST

پردیش کانگریس کے صدر ادھیر رنجن چودھری نے اپنے خط میں لکھا ہے کہ ملک کی دوسری ریاستوں کے مقابلے بنگال میں کورونا ویکسینیشن مہم کی رفتار کم ہے۔

کانگریس کے رہنما کا کہنا ہے کہ مغربی بنگال بڑی ریاستوں میں سے ایک ہے۔ یہاں کی آبادی بھی دوسری ریاستوں کے مقابلے میں زیادہ ہے۔انہوں نے کہا کہ بڑی ریاست ہونے اور آبادی کے اعتبار سے بنگال میں جس رفتار سے کورونا ویکسینیشن مہم ہونی چاہیے اس میں کمی ہے۔

لوک سبھا میں کانگریس کے رہنما نے گورنر جگدیپ دھنکر کے نام اپنے خط میں لکھا ہے کہ بنگال میں روزانہ ایک کروڑ لوگوں کو کورونا ویکسینیشن مہم سے جوڑنا چاہیے۔

کانگریس رہنما کا کہنا ہے کہ گورنر جگدیپ دھنکر کو بی جے پی کی قیادت والی مرکزی حکومت سے اس معاملے میں بات چیت کرنی چاہئے۔ وہ بات چیت کے ذریعہ بنگال کے کورونا ویکسین کے کوٹا میں اضافہ کراسکتے ہیں۔

ادھیر رنجن چودھری کے مطابق وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کو گورنر جگدیپ دھنکر سے کورونا ویکسینیشن کے سلسلے میں بات چیت کرنی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت کو اس وقت تک کامیابی نہیں مل سکتی جب تک مرکزی حکومت کی مدد حاصل نہ ہو۔انھوں نے مرکزی حکومت کو بنگال کے کورونا ویکسین کے کوٹے میں اضافہ کرنے کا مطالبہ کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.