دھرم ویر یادو کی بیٹی نیشا کی شادی تین دن بعد 13 مئی کو طے ہوئی تھی۔ تمام تیاریاں کی گئیں، لیکن وزیر اعلی کی اپیل کی تعمیل میں وزیر اعلی کے افسر بکار خاص لوکیش شرما کی الور ٹیم کے انچارج تپن کوشک کے ذریعہ دھرم ویر یادو کو سمجھانے پر انہوں نے شادی ملتوی کردی۔
دھرم ویر یادو نے کہا کہ وہ اپنے سمدھی (لڑکے کے والد) ایشور یادو کا شکریہ ادا کرنا چاہیں گے، جنہوں نے فوری طورپر درخواست قبول کرلی اور شادی ملتوی کردی۔
کوشک نے کہا کہ سوسائٹی کو دھرم ویر یادو اور ایشور یادو جیسی شخصیات سے تحریک لینی چاہیے اور کورونا وائرس کی چین توڑنے میں ریاستی حکومت کا تعاؤن کرنا چاہیے ۔