ETV Bharat / briefs

'جیت ہماری ہوگی'

آندھراپردیش کے وزیراعلی و تلگودیشم کے صدر این چندرابابونائیڈو نے اس یقین کا اظہار کیا ہے کہ جیت ان کی پارٹی کی ہوگی۔

author img

By

Published : May 2, 2019, 8:32 PM IST

'جیت ہماری ہوگی'

انہوں نے ریاستی دارالحکومت امراوتی میں واقع سکریٹریٹ میں تلگودیشم پارٹی کے رہنماؤں کے ساتھ ٹیلی کانفرنس میں کہا کہ 40سالہ تجربہ کی بنیاد پر وہ یہ کہہ رہے ہیں کہ جیت ان کی پارٹی کی ہوگی۔

انہوں نے کہاکہ صد فیصد کامیابی تلگودیشم کی ہوگی اور انکی پارٹی 2019کے انتخابات میں کامیابی حاصل کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ ان کے پاس بوتھ کی سطح سے کئی سروے کی رپورٹس اور اگزٹ پولس ہیں جس میں ان کی پارٹی کے حق میں فیصلہ دیا گیا ہے۔

تلگودیشم سربراہ نے کہا کہ تلنگانہ کی حکمران جماعت ٹی آر ایس نے اپنا لہجہ تبدیل کردیا ہے اور بی جے پی اب تک ہوئے انتخابات میں ملک میں کافی کمزور ہوگئی ہے۔

انہوں نے مزید کہاکہ ریاست کی عوام نے حکومت اور اس کی فلاحی اسکیمات کے تئیں کافی ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔نائیڈو نے پارٹی کے رہنماؤں کو یہ بھی ہدایت دی کہ وہ 23مئی کو ووٹو ں کی گنتی کے موقع پر چوکس رہیں۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.