انہوں نے کہاکہ پارلیمانی انتخابات میں عوام کے فیصلے سے یہ ثابت ہو گیاہے کہ ریاست میں اقتدار کی تبدیلی بہت جلد ہو نے والی ہے۔ریاست میں تبدیلی کے بعد ہی ریاست میں ترقیاتی کاموں نہ ختم ہونے والے سلسلےکاآ غاز ہو گا۔
بی جے پی کے ریاستی صدر نے کہاکہ گزشتہ 45 برسوں سے مغر بی بنگال اور عوام کوکئی پریشانیوں کا سامنا کرناپڑاہے۔ریاست مغر بی بنگال ملک کی دیگر ریاستوں سے بہت پیچھے چلے گی۔
دلیپ گھوش کاکہناہے کہ پہلے بائیں محاذکے35 سالہ دور اور اب ممتا بنر جی کی آ ٹھ سالہ حکومت نے بنگال کوترقی کی دوڑ میں کافی پیچھے کردیا ہے۔
انہوں نے کہاکہ 2021 میں مغر بی بنگال میں نئی شروعات ہو گئی۔ ممتا کا دورکاخاتمہ ہو گااور بی جے پی حکومت بنے۔تبدیلی کا مطلب ریاست میں ترقیاتی کاموں کے نئے دور کا آ غاز ہوگا۔بنگال کو کسی بھی قیمت پر بنگلہ دیش بننے نہیں دیں گے۔