وادی میں مسلسل بارش کی وجہ سے سیلاب کی صورت حال پیدا ہوگئی ہے ۔ اس کی وجہ سے وہ لوگ زیادہ پریشان ہے جو دریائے ویشو کے کناروں کے دونوں جانب آباد ہیں۔
گزشتہ کئی روز سے وادی میں مسلسل بارش نے دریا ویشو کے آبی سطح میں اضافہ ہو گیا ہے جس کی وجہ سے دمحال ہانجی پورہ آڈیجن ڈائیورژن بھی پانی کے دباؤ سے بہہ گیا ہے۔
آڈیجن ڈائیورژن کے بہہ جانے سے سب ضلع دمحال ہانجی پورہ کے لوگوں کو 8 کلومیٹر کے سفر کے بجائے 20 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرنا پڑ رہا ہے۔