ETV Bharat / briefs

بی ایس پی امیدوار پر جنسی زیادتی کا کیس درج - اتل رائے

ریاست اترپردیش کے ضلع وارانسی میں پولیس نے ایک لڑکی کی شکایت پر گھوسی پارلیمانی حلقہ سے بہوجن سماج پارٹی کے امیدوار اتل رائے کے خلاف جنسی زیادتی کا مقدمہ درج کیا ہے۔

جنسی زیادتی کرنے کا کیس درج
author img

By

Published : May 2, 2019, 11:38 PM IST

پولیس ذرائع کے مطابق بلیا کی رہنے والے لڑکی نے غازی پور کے باشندہ اتل رائے پر گذشتہ سال مارچ تا نومبر کے دوران لنکا علاقے میں جنسی استحصال کرنے کا الزام لگایا ہے۔ اس ضمن میں لڑکی نے بدھ کو شکایت دی تھی اور اسی کے تحت دیر رات مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

عرضی گذار نے تحریر میں لکھا ہے کہ وارانسی کے ایک مشہور کالج میں طلبا یونین الیکشن کے دوران وہ اتل رائے کے رابطے میں آئی تھی، الزام ہے کہ رائے نے سیاسی میدان میں مدد کرنے کا جھانسہ دیا اور پھر کئی ماہ تک اسے بلیک میل کر کے اس کا جنسی استحصال کیا۔

متاثرہ کا الزام ہے کہ جب اس نے رائے کی اس حرکت کی مخالفت کی تو رائے نے اسے برا انجام بھگتنے کی دھمکی دی تھی جس کی وجہ سے وہ پولیس میں شکایت کرنے کی ہمت نہ کرسکی۔
واضح رہے کہ ساتویں اور آخری مرحلے میں اترپردیش کے 13 پارلیمانی سیٹوں کے ساتھ گھوسی پارلیمانی سیٹ پر 19 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔اتل رائے یہاں ایس پی۔ بی ایس پی اتحاد کے امیدوار ہیں۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.