ETV Bharat / briefs

بھارت کاروبار کے سیکٹرمیں رکاوٹوں کو کم کرے:امریکہ

امریکہ نے اپنے وزیر خارجہ مائیک پومپيو کے وزیراعظم نریندرمودی اور وزیر خارجہ ایس جے شنكر سے اہم گفت و شنید سے پہلے مضبوط دو طرفہ وسیع تعلقات پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ انتظامیہ کی دلی خواہش ہے کہ بھارت، کاروباری رکاوٹوں کو کم کرے اور غیر جانبدار اور باہمی کاروبار کی طرف بڑھے۔

علامتی تصویر
author img

By

Published : Jun 26, 2019, 3:17 PM IST

پومپيو بھارت کے تین روزہ دورے پر کل رات یہاں پہنچے۔
امریکی حکومت نے اس درمیان بیان جاری کر کے کہا’’ٹرمپ انتظامیہ یہ یقینی بنانے کی سمت میں کام کر رہا ہے کہ بھارت میں کام کر رہی امریکی کمپنیوں کو وہی سہولتیں اور مواقع ملے جو بھارتی کمپنیوں کو امریکہ میں مل رہی ہیں۔ اگر بھارت تجارتی رکاوٹوں کو کم کرکے منصفانہ اور باہمی کاروباری رخ کی طرف بڑھتا ہے تو ہمارے تجارتی تعلقات میں بہترین اضافہ اور اعلی معیار کے روزگار، جیسا کہ وزیر اعظم نریندر مودی چاہتے ہیں، کی تخلیق کے لا محدود امکانات ہیں‘‘۔
امریکی حکومت نے اس بیان سے یہ صاف کرنے کی کوشش کی ہے کہ بھارت کے ساتھ تجارت کےپوائنٹ پر اس کا رخ بہت مثبت ہے اور وہ کاروبار اور روس کے ساتھ ہتھیار معاہدے کو لے کر پیدا ہونے والے تنازعات کو ختم کرنے کا حامی ہے۔

Intro:Body:

salman

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.