ETV Bharat / briefs

یو پی: 21 جون سے کورونا کرفیو میں مزید 2گھنٹے کی نرمی - مانیٹرنگ کمیٹیوں

عالمی وبا کورونا وائرس سے بہتر ہوتے حالات کے درمیان اترپردیش حکومت نے آئندہ 21جون سے دن کو کورونا کرفیوں میں مزید 2 گھنٹوں کی راحت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔آنے والے دوشنبہ سے صبح 7 بجے سے رات 9 بجے تک کورونا میں نرمی رہے گی۔

یو پی: 21 جون سے کورونا کرفیو میں مزید 2گھنٹے کی نرمی

author img

By

Published : Jun 15, 2021, 10:20 PM IST

وزیراعلیٰ یوگی ادتیہ ناتھ آج ورچوئل طریقہ کے ذریعہ ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ میں ریاست میں کووڈ 19 کی صورتحال کا جائزہ لے رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ریاست میں کورونا انفیکشن میں نمایاں کمی کے پیش نظر کورونا کرفیو میں نرمی کی مدت 21 جون 2021دوشنبہ سے صبح 7 بجے سے رات 9 بجے تک بڑھا دیا جائے۔

یوگی آدتیہ ناتھ نے ’ٹریس ، ٹیسٹ اور علاج‘ کی پالیسی کے مطابق کووڈ 19 کی روک تھام اور علاج کے انتظامات کو موثر طریقے سے جاری رکھنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ کورونا ابھی ختم نہیں ہوا ہے۔ اس لئے انفیکشن کی روک تھام کے سلسلے میں احتیاط برتنا ضروری ہے۔ انہوں نے ریاست کے عوام کو کووڈ انفیکشن سے محفوظ رکھنے کے لئے کورونا ویکسینیشن کے عمل کو تیز کرنے کی ہدایت دی ہے۔

اترپردیش میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریاست میں کورونا انفیکشن کے 340 نئے کیس سامنے آئے ہیں۔ اسی عرصے میں 1104 متاثرہ افراد کا کامیابی کے ساتھ علاج کرکے ڈسچارج کیا گیا ہے۔ فی الحال انفیکشن کے ایکٹیو کیس کی تعداد 7221 ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 257135 کووڈ ٹیسٹ کئے گئے۔ ریاست میں اب تک مجموعی طور پر 05 کروڑ 38 لاکھ 59 ہزار 954 کورونا ٹیسٹ ہو چکے ہیں۔ ریاست میں کورونا انفیکشن کی ریکوری شرح میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ یہ شرح اب بڑھ کر 98.3 فیصد ہوگئی ہے۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ مانیٹرنگ کمیٹیوں کے ذریعہ بچوں کو دوا کٹ فراہم کرنے کا کام آج سے شروع ہوگیا ہے۔ محکمہ صحت کی جانب سے 0 سے 01 سال ، 01 سال سے 05 سال ، 05 سال 12 سال اور 12 سال سے 18 سال کی عمر کے بچوں کے لئے مختلف میڈیسن کٹس تیار کی گئیں ہیں۔ مانیٹرنگ کمیٹیوں کے ذریعہ اسکریننگ کرنے کے بعد ، بچوں کو میڈیسن کٹس مہیا کرائی جائیں۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ بلیک فنگس کے مریضوں کے علاج ومعالجے کو مستحکم اور موثر رکھا جائے۔ حکومت ہند کی جانب سے ان مریضوں کے علاج و معالجے کے لئے فراہم کی جانے والی دوائیں مریضوں کو بلا تاخیر مہیا کرائی جائیں۔ نیز ماہرین کے مشورے کے مطابق متبادل دوائیں بھی مہیا کرائی جائیں۔ زیادہ سے زیادہ لوگوں کو کورونا ویکسینیشن کودھیان میں رکھتے ہوئے ویکسین کے عمل کو جاری رکھا جائے۔ اگست 2021 کے آخر تک 10 کروڑ کورونا ویکسین دینے کے ہدف کے ساتھ ویکسینیشن کی کارروائی کی جائے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.