ETV Bharat / briefs

دہلی-غازی آباد-میرٹھ ریپڈ ریل ٹرانسپورٹ سسٹم کو منظوری

بھارتی ریاست اتر پردیش کے کابینہ نے دہلی-غازی آباد-میرٹھ ریپڈ ریل ٹرانسپورٹ سسٹم کو منظوری دے دی ہے۔

اتر پردیش کے وزیر صحت سدھارتھ ناتھ سنگھ
author img

By

Published : Mar 3, 2019, 9:34 AM IST

تقریباً 30668کروڑ روپے کی لاگت سے بننے والے دہلی-غازی آباد-میرٹھ ریپڈ ریل ٹرانسپورٹ سسٹم منصوبہ کو منظوری مل گئی۔

اطلاعات کے مطابق وزیراعظم نریندر مودی 8 مارچ کو 82.5 کلومیٹر لمبے منصوبے کی سنگ بنیاد رکھیں گے۔

اتر پردیش کے وزیر صحت سدھارتھ ناتھ سنگھ کے مطابق 'اس منصوبے کے لیے مرکزی حکومت، دہلی حکومت اور اتر پردیش حکومت مشترکہ فنڈ جاری کریں گے'۔

انہوں نے مزید کہا کہ 'اس ٹریک پر180 کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار سے ٹرینیں چلائی جاسکیں گی، لیکن اس کی اوسط رفتار 100 کلومیٹر فی گھنٹے ہی رہے گی'۔

سدھارتھ کے مطابق یہ پروجیکٹ 2024 تک مکمل ہو گا۔

انہوں نے بتایا کہ کابینہ نے اتر پردیش کے کچھ شہروں میں الیکٹرک بس چلانے کی تجویز کو بھی منظوری دی ہے۔ جن میں لکھنؤ، پریاگ راج، آگرہ، غازی آباد، گورکھ پور، کانپور، وارانسی، شاہ جہاں پور اور میرٹھ شامل ہیں۔

Intro:Body:

SIRAJ

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.