ETV Bharat / briefs

کولکاتہ ایئرپورٹ پر دوخاتون مسافروں کے پاس سے دولاکھ ڈالر برآمد

سی آئی ایس ایف کے کولکاتہ میں نیتاجی سبھاش چندر بوس ایئرپورٹ پر تعینات جوانوں نے دوخاتون مسافروں کے پاس سے دولاکھ امریکی ڈالر برآمد کیے۔

کولکاتہ ایئرپورٹ پر دوخاتون مسافروں کے پاس سے دولاکھ ڈالر برآمد
author img

By

Published : Apr 25, 2019, 12:03 AM IST

سی آئی ایس ایف کے مطابق سکیورٹی جوانوں نے ایک ہینڈ بیگ میں کچھ مشتبہ سامان نظر آنے پر اسے جانچ کے لیے اٹھایا۔

بیگ کی جانچ کرنے پر اس میں 33ہزار امریکی ڈالر پائے گئے۔ اے ممتاز نام کی یہ خاتون امپھال جارہی تھی۔ اس کے ایک دیگر بیگ میں بھی 33ہزار 600ڈالر ملے۔

سی سی ٹی وی فوٹیج کی جانچ میں پتہ چلا کہ ممتاز ایک برقعہ والی خاتون کے ساتھ آئی ہے۔اس کے بعد جب پروین بانو نام کی اس خاتون کے سامان کی جانچ کی گئی تو دوبیگ میں 67ہزار اور 66ہزار 400ڈالر ملے۔

دونوں مسافروں کے پاس سے کل دولاکھ امریکی ڈالر کی رقم برآمدکی گئی۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.