2011 میں بائیں محاذ کے خاتمے کے بعد ممتا بنر جی کی سیاسی جماعت ترنمول کانگریس کو اب تک کا سب سے بڑا جھٹکالگا ہے۔
موصولہ اطلاع کے مطابق مغر بی بنگال پردیش بی جے پی کے سرکردہ رہنما مکل کےبیٹے شبھرانسو را ئے سمیت دیگر دیگر ترنمول کانگریس کے ایم ایل اے اور 50 کونسلر بی جے پی میں شامل ہو گئے۔
بی جے پی میں شامل ہونے والے مکل رائے کے بیٹے شبھرانسو رائے،توشارکانتی بھٹاچاریہ اورسی پی آ ئی ایم کے ایم ایل اے دیویندررائے ہیں۔
کیلاش وجے ورگیہ نے کہاکہ مغر بی بنگال میں جس طرح سے سات مرحلوں میں انتخابات ہو ئے تھے ٹھیک اسی طرح ترنمول کانگریس کے ایم ایل اے اور کونسلر وغیر سات مرحلوں میں بی جے پی میں شامل ہوں گے۔
شبھرانسو رائے سمت دیگر دوایم ایل اے اور کونسلر کے بی جے پی میں شامل ہونے کا یہ پہلا واقعہ ہے۔
انہوں نے کہاکہ اس کے بعد دوسرے مر حلے میں مزید ایم ایل اے اور کونسلر شامل ہوں گے۔ یہ سلسلہ ساتویں مر حلے تک جا ری رہے گا۔
نی جے پی کے رہنما کے مطابق ساتویں اور آ خری مر حلے تک ممتا دیدی کی حکومت اقلیت میں آجائے گی۔