ایک پولیس ترجمان نے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ سری نگر کے راجباغ ، اخراج پورہ اور جواہر نگر علاقوں کے باشندوں نے پولیس میں یہ شکایت درج کی کہ چند موٹر سائیکل سوار شاہراﺅں پر پُر خطر کرتب بازی کا مظاہرہ کر رہے ہیں جس کے نتیجے میں راہگیروں کا چلنا پھرنا دو بھر ہو گیا ہے جبکہ اُ ن کی اس کرتب بازی سے عام شہریوں کی زندگیوں کو بھی خطرات لاحق ہو گئے ہیں۔
انہوں نے کہا 'چنانچہ راجباغ پولیس نے معاملے کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے مخصوص مقامات پر کئی چیک پوائنٹ قائم کئے جس دوران اس طرح کی کرتب باز ی کا مظاہرہ کرنے والے دوموٹر سائیکل سواروں جن کی شناخت شارق ارشاد خان ولد ارشاد احمد خان ساکنہ جواہر نگر اور معروف احمد میر ولد منظور احمد میر ساکنہ آلوچی باغ کے بطور ہوئی ہے کی گرفتاری عمل میں لائی گئی جبکہ اُن کے موٹر سائیکل بھی ضبط کئے گئے'۔
کرتب بازی کا مظاہرہ کرنے والے دو نوجوان گرفتار
جموں و کشمیر پولیس نے سری نگر میں موٹر سائیکل پر کرتب بازی کا مظاہرہ کرنے والے دو نوجوانوں کو گرفتار کرلیا ہے۔
ایک پولیس ترجمان نے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ سری نگر کے راجباغ ، اخراج پورہ اور جواہر نگر علاقوں کے باشندوں نے پولیس میں یہ شکایت درج کی کہ چند موٹر سائیکل سوار شاہراﺅں پر پُر خطر کرتب بازی کا مظاہرہ کر رہے ہیں جس کے نتیجے میں راہگیروں کا چلنا پھرنا دو بھر ہو گیا ہے جبکہ اُ ن کی اس کرتب بازی سے عام شہریوں کی زندگیوں کو بھی خطرات لاحق ہو گئے ہیں۔
انہوں نے کہا 'چنانچہ راجباغ پولیس نے معاملے کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے مخصوص مقامات پر کئی چیک پوائنٹ قائم کئے جس دوران اس طرح کی کرتب باز ی کا مظاہرہ کرنے والے دوموٹر سائیکل سواروں جن کی شناخت شارق ارشاد خان ولد ارشاد احمد خان ساکنہ جواہر نگر اور معروف احمد میر ولد منظور احمد میر ساکنہ آلوچی باغ کے بطور ہوئی ہے کی گرفتاری عمل میں لائی گئی جبکہ اُن کے موٹر سائیکل بھی ضبط کئے گئے'۔
insha
Conclusion: