مرزا پور گاؤں کے رہنے والے محمد مختار کی 13 سال کی بچی نگار اور 11 سال کی رازدہ جو سگی بہنیں ہیں، گھر کے پاس ایک تالاب کے پاس کھیلنے گئی تھیں کہ یہ حادثہ پیش آیا۔
اس واقعہ پر گاؤں کے سابق مکھیا محمد عارف و سماجی کارکن محمد شہزاد نے بتایا کہ دونوں بچی دوپہر کے وقت گھر کے پاس ہی واقع تالاب کے پاس کھیلنے گئی تھی، کافی وقت گزر جانے کے بعد بھی بچی جب گھر واپس نہیں آئی تو اہل خانہ بچیوں کو ڈھونڈنے آس پاس کے جگہوں پر گئے۔
پھر کسی نے اطلاع دی کہ تالاب میں دو بچی کی لاش تیر رہی ہے، اطلاع ملتے ہی اہل خانہ تالاب کے پاس پہنچے تو دونوں کو ڈوبتا ہوا دیکھا۔
اس حادثے کے بعد پورے گاؤں میں سناٹا چھایا ہوا ہے، اہل خانہ کا رو رو کر برا حال ہے۔ حادثے کی اطلاع موصول ہوتے ہی سی او و مقامی تھانہ پولس گاؤں پہنچی اور لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا۔