پولیس اسٹیشن خانصاحب میں اس سلسلے میں ایف آئی آر بھی درج کی گئی ہے۔
پولیس کے مطابق بالپورہ خانصاحب پولیس پارٹی نے دورہ کیا اور کورونا کرفیو کی خلاف ورزی کرنے اور غیر قانونی طریقے سے زمین کی کھدائی اور اس کا کاروبار کر نے پر دو افراد کو گرفتار کر لیا ہے اور ساتھ ہی اس کاروبار میں کام کر کے ٹپر اور جے سی بی کو بھی ضبط کر لیا ہے۔
پولیس نے یہ بھی کہا کہ ضبط شدہ جے سی بی بغیر نمبر کے پایا گیا ہے۔
گرفتار شدہ افراد کی شناخت ڈبی پورہ خانصاحب کے فاروق احمد اور گرویٹھ خانصاحب کے مشتاق احمد کمار کے طور پر ہوئی ہے۔
پولیس نے لوگوں سے اپیل کی کہ کورونا وائرس کو مزید پھیلنے سے روکنے کے لئے احتیاطی تدابیر اختیار کر لیں۔