بیرھوم ضلع کے لابھ پور اسمبلی حلقے سے ترنمول کانگریس کے رکن اسمبلی منیر الاسلام نےبی جے پی کے قومی جنرل سکریٹری کیلاش وجے ورگیہ اور مکل رائے کی نگرانی میں بی جے پی میں شامل ہوگئے۔
ایم ایل اے کے علاو ہ گدادھرہاجرہ، محمدآصف اورنمائی داس نے بھی بی جے پی میں شمولیت اختیارکیے۔
اس سے قبل گزشتہ کل مکل را ئے کے بیٹے شبرانسو رائے سمیت دیگردوایم ایل اے اور50 سے زائد کونسلر بی جے پی میں شامل ہوئے تھے۔
بی جے پی میں شامل ہو نے کے بعد منیرالاسلام نے کہاکہ مودی جی کے سب کا ساتھ سب وکاس کے نعرے کی وجہ سے بی جے پی میں شامل ہونے کا فیصلہ کیا۔میں بی جے پی میں شامل ہوکر آزادنہ طور پر کام کرنا چا ہتا ہوں۔
انہوں نے مزیدکہاکہ جوپارٹی اقتدار میں رہنے کے لیے فساد کا سہارا لیتی ہے اس کے ساتھ رہنا میرے لیے مشکل ہو گیا تھا۔
ایم ایل اے کے مطابق پہلے بائیں محاذ نوجوانوں کو فساد کرنے کےلیے اکساتی تھی اب ترنمول کانگریس ریاست میں اقتدار پر قبضہ برقراررکھنے کےلیے فسادکاسہارالے رہی ہے۔
کیلاش وجے روگیہ نے کہاکہ مغر بی بنگال میں ممتا کی حکومت میں کوئی کام نہیں کرپا رہے ہیں۔ عوام کی خدمات انجام دینےو الے لوگ آزادنہ طور پر کام کرنا چا ہتے ہیں اس لیے بی جے پی میں شامل ہورہے ہیں۔
مکل را ئے نے کہاکہ میرالاسلام کی بی جے پی میں شمولیت سے یہ اندازہ ہوتا ہے کہ مغر بی بنگال میں ترنمول کانگریس سے لوب اب چکے ہیں۔آنے والے دنوں میں ترنمول کانگریس کے مزید ایم ایل اے بی جے پی میں شامل ہوں گے۔