کولکاتا پولیس حکمراں جماعت ترنمول کانگریس اوراپوزیشن پارٹی بی جے پی کی ریلیاں کو سننبھالنے کے لیے سیکورٹی انتظامات سخت کیے ہیں۔
کولکاتا پولیس کاکہنا ہے کہ ترنمول کانگریس اور بی جے پی ایک ساتھ ریلیاں کوسنبھالنے کے لیے سیکورٹی انتظامات سخت کیے گئے۔
شہر کے مختلف مقامات پربڑی تعداد میں پولیس اہلکاروں کو تعینات کی گئی ہے۔
کولکاتا پولیس کسی بھی ناخوشوگوار واقعے سے نمٹنے کے لیے تیار ہے۔
کولکاتا پولیس کے مطابق گزشتہ روز امت شاہ کے روڈ شو کے دوران ہو ئے تشدد کے واقعات کی تفتیش جاری ہے۔ اس کیس میں متعدد افراد کی گرفتاری عمل میں آئی ہے۔اس کیس میں مزید لوگوں کی گرفتاری عمل میں آ سکتی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز کولکاتا میں امت شاہ کے روڈ شو کے دوران بی جے پی اور ترنمول کانگریس کے حامیوں کے درمیان جھڑپ میں متعدد افراد زخمی ہو گئے تھے۔ جھڑپ کے دوران دنشوار ودیا ساگرکے مجمسے کوتوڑدیاگیا تھا۔