ETV Bharat / briefs

ٹائم میگزین: مودی پر تنقید اور تعریف - مودی کی تعریف

لوک سبھا انتخابات سے قبل ٹائم میگزین نے کور پیج پر بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو' ڈیوائڈر ان چیف ' بتاکر ملک کی سیاست میں زبردست کھلبلی مچادی تھی۔

ٹائم میگزین نے مودی کی پہلے تنقید پھر تعریف کی
author img

By

Published : May 29, 2019, 1:26 PM IST

Updated : May 29, 2019, 4:31 PM IST

لیکن اب بی جے پی کی زبردست جیت اور مودی کے ایک بار پھر وزیر اعظم بننے سے قبل میگزین اپنے سابقہ بیان سے منحرف ہوگئی ہے اور وزیر اعظم مودی کی جم کر تعریف کی ہے ۔

میگزین نے وزیر اعظم نریندر مودی کو بھارت کے عوام کو متحد کرنے والا بتایا ہے۔

28مئی کو ٹائم کی ویب سائٹ پر شائع ہونے والے مضمون کا عنوان 10 مئی کے میگزین کے سر ورق سے بالکل مختلف ہے۔اس کا عنوان ہے۔ 'مودی نے بھارت کو اس طرح متحد کر دیا ہے جتنا صدیوں میں کسی وزیر اعظم نے نہیں کیا۔

تازہ مضمون کے عنوان کا مفہوم ہے۔ 'مودی نے بھارت کو اس طرح متحد کر دیا ہے جتنا صدیوں میں کسی وزیراعظم نے نہیں کیا۔

اس مضمون کو منوج لڑوا نے لکھا ہے جنہوں نے سنہ 2014 کے لوک سبھا انتخابات کے دوران 'نریندر مودی فار پی ایم' مہم چلائی تھی۔ مضمون میں لکھا ہے، 'سماج کے لیے مودی کے ترقیاتی منصوبوں نے تمام بھارتیوں جن میں ہندوؤں کے علاوہ اقلیت بھی شامل ہیں، انہیں غریبی سے نجات دلایا ہے۔ یہ اقدام انتہائی تیز رفتار کے ساتھ ہوئے ۔

انہوں نے لکھا ہے کہ مودی نے اپنے منصوبوں کی ہزار تنقید اور نکتہ چینیوں کے باوجود اپنے ماضی کی کارگزاری کے سہارے بھارتی ووٹرز کو اس قدر متحد کیا جتنا تقریباً 5دہائیوں میں کوئی وزیراعظم نہیں کر سکا۔

وزیراعظم مودی کی تعریف میں تحریر کردہ یہ مضمون ان کی ویب سائٹ پر ابھی سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضامین میں سرفہرست ہے۔

Intro:Body:

fazle rahmani

Conclusion:
Last Updated : May 29, 2019, 4:31 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.