عراق کا شمار ان ممالک میں ہوتا ہے جہاں بارش یا تو اتنی زیادہ ہوتی ہے کہ تباہی لاتی ہے یا پھر اتنی کم ہوتی ہے کہ ضروریات زندگی کے لیے بھی پانی کے لیتے ترسنا پڑتا ہے۔
اوسطا یہاں زیر زمین پانی 79 فٹ کے بعد ہی دستیاب ہوتا ہے۔ یہاں چاول، گیہوں اور دیگر اناج کو اگانے میں بارش کے پانی کا اہم رول ہوتا ہے۔ پانی کی قلت کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ حکومت نے موسم گرما میں چاول کی فصل اگانے پر پابندی عائد کررکھا ہے۔ پانی کی قلت کے سبب ہی گذشتہ برس تیل کی دولت سے مالا مال شہر بصرہ میں بڑے پیمانے پر مظاہرے ہوئے۔