غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق میکسیکو سرحد پر دیوار کی تعمیر کے لیے امریکہ نے پاکستان اور افغانستان کے لیے مختص ایک ارب پچاس کروڑ ڈالر کا فنڈ استعمال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
امریکہ کے قائم مقام سیکریٹری دفاع پیٹرک شنہان کے مطابق میکسیکو کی سرحد پر دیوار کی تعمیر کے لئے ایک ارب پچاس کروڑ ڈالر مختص کیے گئے ہیں اور یہ رقم امریکہ کی جانب سے مختلف پروگرامز کے لئے مختص فنڈ سے لی جائےگی۔
افغان سیکورٹی فورسز کے فنڈ کے لئے مختص رقم میں سے 60 کروڑ ڈالر جب کہ پاکستان کے لیے مختص کوالیشن سپورٹ فنڈسے بھی رقم لی جائےگی۔