پہلے مرحلہ میں 11 اپریل کو تلنگانہ میں منعقد ہوئے انتخابات میں حلقہ نظام آباد ریاست اور ملک میں توجہ کا مرکز تھا۔ اس حلقے سے دیڑھ سو سے زائد کسانوں نے پالیمانی نشست پر وزیراعلی تلنگانہ کے چندر شیکھر راؤ کی دخترکے کویتا کے مقابل انتخابات میں حصہ لیا تھا۔
ضلع نظام آباد کے کسانوں نے اب وزیراعظم نریندر مودی کے خلاف انتخابی میدان میں اترنے کا فیصلہ کیا ہے۔
پچاس کسانوں نے اعلان کیا ہیکہ وہ اترپردیش کے وارناسی سے آزاد امیدوار کے طور پر انتخاب میں حصہ لیں گے۔یہاں سے وزیراعظم مودی میدان میں ہیں۔
اس ضمن میں کسانوں نے کہا کہ وہ وزیراعظم مودی کو شکست دینے کے لئے میدان میں آئے ہیں۔
ان کی یہ لڑائی کسانوں کے مسائل کو حل کرنے کے ساتھ، فصل اور کاشت کاری پر صحیح دام دلانے کے مقصد سےشروع کی گئی۔
پچاس رکنی کسانوں کا قافلہ چلو وارناسی پروگرام کی تیاریوں میں مصروف ہے۔ وارناسی پہنچ کر یہ کسان اپنا پرچہ نامزدگی داخل کریں گے۔