تلنگانہ کے ملکا جگری کی رادھا کرشنا نگر ویلفیر ایسوسی ایشن کی جانب سے عوام میں این 95 ماسکس کی مفت تقسیم کا کام کیا گیا۔
اس وائرس کی روک تھام کے لیے احتیاطی اقدامات کے حصہ کے طورپر یہ ماسکس عوام میں مفت تقسیم کئے گئے۔
ایسوسی ایشن کے ارکان نے گھر گھر پہنچ کر یہ ماسکس تقسیم کئے۔ ساتھ ہی سڑکوں پر جانے والوں میں بھی ماسکس کی تقسیم عمل میں لائی گئی۔
مفت ماسکسس حاصل کرنے والوں نے اس انوکھے قدم پر مسرت کا اظہار کیا اور ایسوسی ایشن کے ارکان سے نیک تمناوں کا اظہار کیا۔