ایک طرف طلبا اور ان کے سرپرست بورڈ آف انٹرمیڈٰٹ کے روبرو احتجاج کررہے ہیں، برہم طلبا نے وزیراعلی کے چندر شیکھر راو کے دفتر پرگتی بھون کا بھی گھیراو کیا تھا۔
دوسری جانب کانگریس نے25 اپریل کو ریاست گیر سطح پر کلکٹریٹ دفاتر کے روبرو احتجاج منظم کرنے کا اعلان کیا ہے۔
اس ضمن میں بدھ کے روز ہوئے مظاہروں میں وی ہنمنت راو اور دیگر کانگریس کے رہنماؤں کو پولیس نے گرفتار کیا۔