آر ٹی سی نے فیصلہ کیا ہے کہ نویا، ونیتا، اور وہاری کیٹ کارڈس یکم مئی سے بند ہوجائیں گے۔
آر ٹی سی دو ہزار چودہ ۔پندرہ سے ہی مسلسل کیٹ کارڈس کی تعداد کم کرتی رہی ہے۔
آرٹی سی کے مطابق مسافروں کو دئے گئے مذکورہ کارڈس سے کوئی فائدہ نہیں ہوا،اور یہی وجہ ہیکہ اسےمستقل طور پر بند کرنے کا فیصلہ لیا گیا ہے۔
کارڈس پر مسافروں کو دس فیصد چھوٹ دی جاتی تھی۔
ایکپریس، لگزری، سپر لگزری بسوں میں مذکورہ کارڈس سے سفر کرنے کی اجازت تھی، اسی طری سفید راشن کارڈ رکھنے والے مسافروں کو دس فیصد کی چھوٹ دی جاتی تھی۔
مگر اب ایک ہی ساتھ تمام کارڈس منسوخ کرنے کے فیصلے سے مسافر پریشان ہیں۔
کیٹ کارڈس کو غریب اور متوسط طبقہ کی راحت کے لیے اسے جاری رکھنے کی حکومت سے عوام اپیل کر رہی ہے۔