ETV Bharat / briefs

طلبا یونین کا روزگار میلہ - اے ایم یو طلبا یونین

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے طلبا یونین کے زیرِ اہتمام ٹریننگ اینڈ پلیسمنٹ آفس( جنرل) کے تعاون سے21-20، اپریل2019کو روزگار میلے کا انعقاد کیا جا رہاہے جس میں ملک و بیرون ممالک کی50سے زائد ممتاز کمپنیاں حصہ لے رہی ہیں۔

طلبا یونین کا روزگار میلہ
author img

By

Published : Apr 19, 2019, 11:47 PM IST

پروگرام کے کنوینر اور طلبا یونین کے سکریٹری حذیفہ عامر نے بتایا ہے کہ اس دو روزہ روزگار میلے میں گوگل، آئی بی ایم، ایچ سی ایل،برٹش ایئر ویز،آئی سی آئی سی آئی بینک، زو میٹو، بارکلیز، ایڈوپ اور سل رس جیسی باوقار کمپنیاں شامل ہیں جو اے ایم یو کے طلبا کی اپنے یہاں تقرریاں کریں گی۔

حذیفہ عامر نے بتایا کہ روز گار میلےمیں حصہ لینے کے لیے اب تک تقریباً بارہ سو طلبہ و طالبات اپنا رجسٹریشن کراچکے ہیں اور مستقبل میں مزید طلبہ و طالبات کے رجسٹریشن کرانے کے امکانات ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ اے ایم یو طلبا یونین اس امر کے لیے کوشاں ہے کہ یہاں کے طلبہ کو باوقار کمپنیوں میں روزگار کے مواقع دستیاب ہوں اور طلبہ یونین کی پہل پر یونیورسٹی میں روزگار میلے کا آغاز کیا گیاہے۔

انہوں نے کہا کہ اے ایم یو طلبا یونین ملک کی مرکزی یونیورسٹیوں میں واحد طلبا یونین ہے جو اس قسم کے روزگار میلے کا انعقاد کر رہی ہے۔

روزگار میلے کا افتتاح20 اپریل کو کینیڈی ہال میں ہوگا اور انٹرویو کا عمل آرٹس فیکلٹی میں تکمیل پائے گا۔

Intro:Body:

news

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.