مغربی بنگال میں گزشتہ ڈھائی مہینوں سے خون خرابے کی وجہ سے عام لوگ دہشت کے سائے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔ ریاست کے مختلف اضلاع میں تشدد کا بازار گرم ہے۔
ریاستی بے جے پی کے صدر دلیپ گھوش کاکہنا ہے کہ میں نے گورنر مغربی بنگال سے بات چیت کی ہے۔ گورنر کو ریاست کی سکیورٹی سے متعلق تمام جانکاری دے چکا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ گورنر سے ملاقات کرنے کے بعد صدر جمہوریہ سے مل چکاہوں۔ ہم نے ریاست میں دفعہ 356 نافذ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ حکومت کو تحلیل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
بی جے پی کے ریاستی صدر کے مطابق حکومت تمام شعبوں میں ناکام ہو چکی ہے۔ وزیراعلیٰ کا ریاست پر کوئی کنٹرول نہیں ہے۔ اس ٓصورتحال میں مغربی بنگال حکومت کو تحلیل کرنے میں ہی بھلائی ہے۔