جمعرات کو سری لنکائی پولیس کی جانب سے اتوار کے شدت پسندانہ حملوں میں ملوث مشتبہ افراد کی تصاویر جاری کرتے ہوئے عوام سے ان کی شناخت میں مدد کی اپیل کی گئی تھی۔
اس فہرست میں عمارہ مجید کی تصویر پانچویں نمبر پر لگا کر ان کی شناخت 'عبدالقادر فاطمہ کادیا' کے نام سے کی گئی تھی۔
عمارہ مجید نے اس کا ذکر اپنے ٹویٹر پر کیا اور کہا کہ 'مجھے آج صبح سری لنکائی پولیس نے غلطی سے داعش کے ان شدت پسندوں میں سے ایک قرار دیا ہے جنہوں نے ایسٹر کے موقع پر حملے کیے'۔
اس فہرست میں محمد لوہیم صادق عبدالحق، فاطمہ لطیفہ، محمد لوہیم شہید عبدالحق، پولستھینی راجندرن اور محمد قاسم کی شناخت کے لیے کہا گیا۔
: