سری لنکا میں سلسلہ وار بم دھماکوں میں جہاں 300 افراد ہلاک اور 500 سے زائد زخمی ہوئے۔ انہیں میں سے ریاست کرناٹک سے تعلق رکھنے والی سیاسی پارٹی جنتا دل سیکولر ( جے ڈی ایس) کے چار رہنما ہلاک ہوئے۔
ریاست کرناٹک کے وزیر اعلی ایچ ڈی کمار سوامی نے ایک ٹویٹ کیا جس میں انہوں نے لکھا:' مجھے بے حد افسوس ہوا یہ خبر سن کر کہ سری لنکا میں سلسلہ وار بم دھماکوں میں بھارتی شہری ہلاک ہوئے ہیں۔ سات لاپتہ شہریوں میں سے 4 ہلاک ہوگئے ہیں'۔
کولمبو میں بھارتی سفیر نے بتایا کہ نیشنل ہسپتال نے خبر دی ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں سات بھارتی افراد بھی شامل ہے'۔ان ہلاک شدگان کے نام یہ ہے ہنومان تھراپا، ایم رنگاپا، لکشمی، نارائن چندر شیکھر اور رمیش شامل ہے۔