جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں سریگفوارہ پولیس سٹیشن کو غلام محمد ریشی سے آج ایک تحریری شکایت موصول ہوئی تھی کہ ان کے رہائشی مکان سے کچھ سونے کے زیورات اور نقدی چوری ہوگئی۔ جس کے فوراً بعد سریگفوارہ پولیس حرکت میں آگئی۔
اطلاع ملتے ہی ایس ڈی پی او سریگفوارہ نے ایک ٹیم تشکیل دی، جس کی قیادت سریگفوارہ تھانہ کے ایس ایچ او نے کی، ایس ایچ او سریگفوارہ نے فوراً کاروائی عمل میں لائی جس کے بعد پولیس نے مغل باغ ونپو کلگام کےمختار احمد بٹ ولد ولی محمد بٹ کے یہاں تلاشی کاروائی عمل میں لائی۔
اس دوران سریگفوارہ پولیس مذکورہ شخص کی تحویل سے چرائے ہوئے زیورات اور نقدی ضبط کی۔ پولیس کی جانب سے اس معاملے میں مزید تفتیش جاری ہے۔
ادھر عوامی حلقوں نے سریگفوارہ پولیس کی ستائش کی ہے.