خورشید احمد نے کہا کہ حال ہی میں سرینگر کو اسمارٹ سٹی کے دائرے میں لایاگیا تاہم شہر سرینگر کو اسمارٹ سٹی بنانے کے لیے ضلع ترقیاتی کمشنر کی نگرانی میں کئی منصوبوں پر غور و خوص ہورہا ہے ۔ اور کئی کاموں کو دردست بھی کیا گیا ہے۔
اچھن سعد پورہ کی ڈمپینگ سائٹ کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں میونسپل کمیشنر نے کہا کہ واقعی اچھن سعد پورہ کے لوگوں کو ڈمپینگ سائٹ سے کئی مشکلات کا سامنا ہے تاہم ان کے تمام مشکلات کو مدنظر رکھ کر کئی اقدامات اٹھائےجارہے ہیں ۔ ڈمپینگ سائٹ کو سائنسی طور طریقوں پر مزید استوار کیا جارہا ہے ۔جس کی بدولت وہاں کے لوگوں کو کافی راحت ملے گی۔
وہیں انہوں نے اعتراف کیا کہ کتوں کا بھر پور شہر سرینگر میں ایک بہت بڑا مسلہ بن گیا ہے۔مگر اس مسلے سے نمٹنے کے لیے عدالتی احکامات کا سرینگر میونسپل کارپوریشن کو پاس لحاظ رکھنا بھی ضروری ہے تاہم انسانی جانوں کو اولین ترجیحات دے کر کتوں کی سٹرلیزیشن کے طریقہ کار کو وسعت دی جا رہی ۔ تاکہ کتوں کی بڑھتی تعداد کو کم کیا جاسکے۔
ضلع سرینگر اور اس کے مضافات میں واقع کئی آبی پناہ گاہوں پر خود غرض عناصر کے ناجائز اور غیر قانونی تجاوزات کے بارے خورشید احمد سنائی نے کہا ان غیر قانونی تجاوزات کو ہٹانے اور آبی پناہ گاہوں کو لینڈ مافیاں کے قبضے سے نجات دلانے کے لیے کئی خلاف ورزی ٹیموں کو متحرک کیا گیا ۔ اور بہت جلد مثبت اور بہتر نتائج سامنے آئے گے۔