ETV Bharat / briefs

اعظم خان کی حالت تشویشناک - ڈاکٹر راکیش کپور

کورونا وائرس سے متاثر سماج وادی پارٹی کے سینئر رہنما و رکن پارلیمان محمد اعظم خان اور ان کے بیٹے عبداللہ خان کو اتوار کے روز لکھنؤ کے میدانتا ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔

اعظم خان
اعظم خان
author img

By

Published : May 10, 2021, 7:49 PM IST

Updated : May 10, 2021, 8:33 PM IST

ڈاکٹروں کے مطابق اعظم خان کی حالت تشویشناک ہے، فی الحال ان کے بیٹے کی حالت مستحکم بتائی جارہی ہے.

سیتاپور کے کارگر جیل میں بند اعظم خان اور ان کے بیٹے کی کورونا رپورٹ 30 اپریل کو پازیٹیو پائی گئی تھی. طبیعت میں سدھار نہ ہونے کی وجہ سے انتظامیہ نے دونوں کو میدانتا میں داخل کیا ہے.

میدانتا ہسپتال کے ڈائریکٹر ڈاکٹر راکیش کپور نے بتایا کہ اتوار کی رات 9 بجے ایس پی کے رکن پارلیمان اعظم خان اور ان کے بیٹے عبداللہ خان کو داخل کرایا گیا تھا۔ اعظم خان میں کورونا وائرس کا اثر پھیپھڑوں تک پہنچ گیا ہے۔ ان میں ماڈریٹر زمرہ کا کووڈ کا اثر ہے۔ ایسی صورتحال میں انہیں سانس لینے میں دشواری ہو رہی ہے۔ آئی سی یو میں 4 لیٹر آکسیجن سپورٹ پر رکھا گیا ہے۔ اعظم کا بلڈ ٹیسٹ اور ایکسرے وغیرہ کرایا جارہا ہے ۔ ڈاکٹروں کی ٹیم علاج میں مصروف ہے۔ دوسری طرف سابق ایم ایل اے عبداللہ اعظم خان کی حالت مستحکم ہے۔

سیتا پور ڈسٹرکٹ جیل کے ڈپٹی جیلر اونکر پانڈے نے بتایا کہ اعظم خان اور عبداللہ کی 30 اپریل کو آر ٹی پی سی آر ٹیسٹ میں کورونا انفیکشن کی تصدیق ہوئی تھی. 2 مئی کو انتظامیہ نے اعظم خان کو بہتر علاج کے لیے لکھنؤ کے کنگ جارج میڈیکل کالج لے جانے کا مشورہ دیا لیکن انہوں نے سیتا پور جیل سے باہر جانے سے انکار کردیا تھا.

Last Updated : May 10, 2021, 8:33 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.