ETV Bharat / briefs

شوشل ڈیموکریٹک پارٹی کا سی اے اے کے نفاذ کے خلاف احتجاج - protest against CAA

شوشیل ڈیموکریٹک پارٹی گلبرگہ نے بھارتی شہریت کے لیے کچھ ممالک کے غیرمسلموں سے درخواستیں طلب کرنے کے خلاف احتجاج کیا ہے۔

شوشیل ڈیموکریٹک پارٹی کا شہریت قانون کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

author img

By

Published : Jun 4, 2021, 7:59 PM IST

کرناٹک کے گلبرگہ میں ایس ڈی پی آئی نے گھروں میں ہی رہتے ہوئے احتجاجی مہم کا آغاز کیا ہے جس میں مرکزی حکومت کی جانب سے بھارتی شہریت کےلیے درخواستیں طلب کرنے کے خلاف مظاہرہ کیا جارہا ہے۔

بیان میں بتایا گیا کہ مرکزی حکومت اپنی نا کامیوں کو چھپا نے کےلیے متنازعہ قانون کو نافذ کرنا چاہتی ہے تاکہ اہم مسائل سے لوگوں کی توجہ کو ہٹایا جاسکے۔ ایس ڈی پی آئی نے اس قانون کے خلاف پلے کارڈز و پوسٹر اٹھاکر احتجاجی مظاہرہ کیا ہے۔

شوشیل ڈیموکریٹک پارٹی گلبرگہ ضلع صدر محمد حسین نے کہاکہ وزرات داخلہ کی جانب سے افغانستان، بنگلہ دیش اور پاکستان کے غیرمسلم مہاجرین جو فی الوقت گجرات، راجستھان، چھتیس گڑھ، ہریانہ اور پنجاب کے 13 اضلاع میں رہ ہیں ان سے بھارتی شہریت کےلیے درخواستیں طلب کی ہے۔ وزارت کے اس اقدام کے خلاف شدید احتجاج کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ کورونا کی وجہ سے ملک میں حالات انتہائی ابتر ہیں۔ ایسے حالات کےلیے مرکزی حکومت کو ذمہ دار قرار دیا جارہا ہے۔ ان حالات میں بی جے پی عوام کی توجہ اہم مسائل سے ہٹانے کےلیے مودی حکومت نے متنازعہ قانون کا سہارا لیا ہے۔ مرکزی حکومت ملک میں فرقہ وارانہ منافرت بھڑکانے کوشاں ہے۔ انہوں نے عوام مخالف قانون کے خلاف آواز بلند کرنے کی لوگوں کی اپیل کی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.