قصبہ کے اسٹیشن ہاؤس افسر مہمان خصوصی تھے جنہوں نے باضابطہ طور سنوکر پوئنٹ کا افتتاح کیا اور تقریب میں بانڈی پورہ کے ذی عزت شہریوں کے علاوہ کھیل شائقین بھی موجود رہے۔
یہ سنوکر پوائنٹ ضلع بانڈی پورہ اور دوسرے اضلاع سے آنے والے اسنوکر شائقین کے لیے ایک نئی جگہ ہے جہاں پر فیڈریش سے منظور شدہ سنوکر ٹیبل دستیاب ہیں۔
تقریب کے دوران ایس ایچ او کا کہنا تھا کہ ’’پڑھائی کے ساتھ ساتھ کھیل کود بھی انسانی نشو نما کے لیے بہت مفید ہے۔‘‘