ETV Bharat / briefs

رامپور کے سکھ عید پرمسلمانوں کو 'جام محبت' پلاتے ہیں - سکھ برادری

ریاست اترپردیش کے شہر رامپور میں عید کے موقعے سے سکھ برادری مسلسل تین دنوں تک مسلمانوں کو شربت پلاتے ہیں۔

رامپور کے سکھ
author img

By

Published : Jun 6, 2019, 10:07 PM IST

سکھوں کے اس عمل سے شہر میں آپسی محبت اور اتحاد کی مٹھاس میں اضافہ ہو رہا ہے۔ تاریخی شہر رامپور میں صرف مسلمان ہی نہیں بلکہ برادران وطن بھی عید کی خوشیوں میں مسلمانوں کے ساتھ شامل ہو رہے ہیں۔

رامپور کے سکھ

شہر میں سکھ برادری سے تعلق رکھنے والے لوگ عید کے تیسرے دن تک مسلمانوں کی خاطر تواضع کرتے ہیں اور انہیں شربت پلاتے ہیں۔

گزشتہ چھ برسوں سے میرٹھ 'سکھ سماج' عید کے موقع پر راہگیروں کو شربت پلانے کا اہتمام کرتی ہے۔

تنظیم سے وابستہ تنویند سنگھ کا کہنا ہے کہ گزشتہ کچھ برسوں میں فرقہ وارایت اور نفرتوں کے سوداگروں نے اقتدار کی دہلیز تک پہنچ کر اپنے پنجے جمائے ہیں۔ نفرتوں کو جس تیزی سے ہوا دی جا رہی اس سے عام بھارتیوں کے دلوں خوف و ہراس پیدا ہو گیا ہے۔

ایک دوسرے کے تہواروں میں ان کی خوشیوں اور دلسچپیوں کو دیکھکر یہ ضرور کہا جا سکتا ہے کہ ملک کے امن پسند لوگوں کی بڑی تعداد نفرتوں کو رد کر محبت اور بھائی چارے والی دنیا میں ہی سانس لینا پسند کرتی ہیں۔

Intro:ریاست اترپردیش کے شہر رامپور میں عید کی خوشیوں کو آپس میں بانٹنے کے مقصد سے کے سکھ فرقہ سے تعلق رکھنے والے لوگ تینو دن پلاتے ہیں مسلمانوں کو شربت۔ سکھوں کے اس عمل سے شہر میں آپسی محبت اور اتحاد کو مل رہا ہے بڑھاوا۔

Body:وی او۔۱
رمضان المبارک کے روزے رکھنے کے بعد ملک بھر میں ابھی عید کی خوشیاں منانے کا سلسلہ جاری ہے۔ تاریخی شہر رامپور میں صرف مسلمان ہی نہیں بلکہ برادران وطن بھی عید کی خوشیوں میں مسلمانوں کے ساتھ برابر کے شامل ہو رہے ہیں۔ رامپور میں سکھ فرقے سے تعلق رکھنے والے لوگ عید کے تینوں دن مسلمانوں کو شربت پلاکر ان کی توازوہ کرتے ہیں اور وہ اپنے عمل سے یہ ظاہر کر دیتے ہیں کہ نفرتوں کو ہوا دینے والے فرقہ پرستوں کا ان پر کوئی اثر نہیں ہونے والا۔ یہی وجہ ہے کہ گزشتہ چھ برسوں سے سکھوں کی یہ تنظیم ہر عید کے موقع پر راہگیروں کو شربت پلانے کا اہتمام کرتے ہیں۔
بائٹ: تنوید سنگھ
وی او۔۲
گزشتہ کچھ برسوں سے ہمارے ملک میں جس طرح سے فرقہ وارایت اور نفرتوں کے سوداگروں نے اقتدار کی دہلیز تک پہنچ کر اپنے پنجے جمائے ہیں اور نفرتوں کو جس تیزی سے ہوا دی جا رہی اس کو دیکھ کر ایسا محسوس ہوتا ہے کہ اب اس نے عام ہندوستانیوں کے دلوں میں پورے طور پر خوف و ہراس پیدا کر دیا ہے۔ ایک دوسرے کے خلاف نفرت انگیز بیانات اب اس ملک میں عام بات ہو گئی ہے۔ تکثیری سماج والے ملک میں حکومت کے ایوانوں تک سے اب فرقہ وارانہ ہم آہنگی کی جگہ فرقہ واریت کو فروغ دینے والے شوشے چھوڑے جا رہے ہیں۔ اکثریتی فرقہ کی جانب سے اقلیتوں کو ڈرانے، دھمکانے کاسلسلہ مسلسل جاری ہے۔ ایسے میں عید کے موقع پر سکھ سماج کی جانب سے شرب پلانے کا نظم اور گزشتہ دنوں ٹھند کے موسم میں سکھوں کے تہوار کے موقع پر مسلمانوں کی جانب سے استقبالیہ کیمپوں میں چائے کا اہتمام رامپور کی گنگا جمنی تہزیب کو فروغ دینے میں سنگ میل ثابت ہو رہے ہیں۔
بائٹ: منجیت سنگھ

Conclusion:وی او۔۳
ایک دوسرے کے تہواروں میں ان کی خوشیوں اور دلسچپیوں کو دیکھکر یہ ضرور کہا جا سکتا ہے کہ ملک کے امن پسند عوام کی بڑی تعداد نفرتوں کو نکارکر محبت اور بھائی چارے والی دنیا میں ہی سانس لینا پسند کرتے ہیں۔

ای ٹی وی بھارت کے لئے رامپور سے ابوالکلام خان کی رپورٹ
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.