ETV Bharat / briefs

جموں و کشمیر: شہری ہلاکتوں کے خلاف مکمل ہڑتال - undefined

کشمیر کے دارالحکومت سرینگر میں شہری ہلاکتوں کے خلاف مکمل طور پر ہڑتال کا اعلان کیا گیا۔

شہری ہلاکتوں کے خلاف مکمل ہڑتال
author img

By

Published : May 17, 2019, 11:12 AM IST

Updated : May 17, 2019, 11:23 AM IST

ریاست جموں کشمیر کے علٰیحدگی پسندوں کی جانب سے دی جانے والی مشترکہ کال کے پیش نظر وادی میں شہری ہلاکتوں کے خلاف آج مکمل ہڑتال ہے۔

اس ہڑتال کا خاصا اثر وادی کے دیگر اضلاع کے ساتھ ساتھ دارالحکومت سرینگر میں بھی دیکھا جارہا ہے۔

شہری ہلاکتوں کے خلاف مکمل ہڑتال

تمام دکانیں اور کاروباری مراکز بند ہیں، سڑکوں سے پبلک ٹرانسپورٹ کی نقل و حمل بھی متاثر ہے، جبکہ تمام تعلیمی سرگرمیاں بھی معطل ہیں۔

انتظامیہ نے شہر کے حساس مقامات پر پولیس اور نیم فوجی دستوں کی اضافی نفری تعینات کی ہے، تاکہ کسی بھی غیر امکانی صورتحال سے نمٹا جاسکے۔

واضح رہے کہ علٰیحدگی پسندوں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ رمضان کے مہینے میں بھی عام انسانی جانوں کے زیاں ہونے کا نہ تھمنے والا سلسلہ وادی کشمیر میں جاری ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایک یا دوسرے طریقے سے کشمیری عوام تنازع کشمیر کی قیمت اپنی جانوں سے چکا رہی ہے، جو محض قابل افسوس ہی نہیں بلکہ قابل مذمت بھی ہے۔

انہوں نے ائمہ مساجد اور خطیبوں سے درخواست کی ہے کہ وہ شہری ہلاکتوں کے خلاف آواز بلند کریں۔

Intro:شہری ہلاکتوں کے خلاف دارالحکومت سرینگر میں مکمل ہڑتال

Body: مشترکہ علحیدگی پسندوں کی جانب سے وادی میں شہری ہلاکتوں کے خلاف آج مکل ہڑتال کی کال دی گئی ہے ۔جس کا اثر وادی کے دیگر اضلاع کے ساتھ ساتھ دارالحموت سرینگر میں بھی خاصا دیکھا جارہا ہے ۔ تمام دکانیں اور کاروباری مراکز بند ہیں۔سڑکوں سے پبلک ٹرانسپورٹ کی نقل و حمل بھی متاثر ہوکر رہ گئی ہیں ۔جبکہ تمام تعلیمی سرگرمیاں بھی معطل ہیں ۔ وہیں انتظامیہ نے شہر کے حساس مقامات پر پولیس اور نیم فوجی دستوں کی اضافی نفری کو تعینات رکھا ہے تاکہ کسی بھی امکانی صورتحال سے نمٹا جاسکے ۔ واضح علحیدگی پسندوں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ماہ صیام کے اس متبارک مہینے میں بھی عام انسانی جانوں کے زیاں ہونے کا نہ تھمنے والا سلسلہ وادی کشمیر میں جارہی ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ ایک نہ دوسرے طریقے سے کشمیری عوام تنازع کشمیر کی قیمت اپنی جانوں سے چکا رہے ہیں ۔جو صرف قابل افسوس بلکہ قابل مذمت بھی ہے ۔ انہوں نے ائمہ مساجد اور خطیبوں سے اپیل کی کہ وہ شہری ہلاکتوں کے خلاف آواز بلند کریں ۔

Conclusion:ای ٹی وی بھارت کے لیے سرینگر سے پرویز الدین کی رپورٹ
Last Updated : May 17, 2019, 11:23 AM IST

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.