ETV Bharat / briefs

شردپوار نے پارٹی کو وزیر اعلی راحتی فنڈ میں مدد کرنے کی اپیل کی - ویکسینیشن

مہاراشٹر میں کورونا وائرس کے انفیکشن کی وجہ سے ہزاروں کی تعداد میں لوگ متاثر ہو کر موت کے منہ میں جا رہے ہیں۔ اس نازک صورتحال کو دیکھتے ہوئے مہاراشٹر کانگریس پارٹی نے ویکسینیشن کے لئے وزیر اعلی راحتی فنڈ میں موٹی رقم عطیہ کرنے کا اعلان کیا جس کے بعد اب این سی پی بھی اپنے دست دراز کو بلند کرتے ہوئے دل کھول کر راحتی فنڈ میں اپنی رقوم منتقل کروا رہی ہیں۔

Sharad pawar
Sharad pawar
author img

By

Published : Apr 30, 2021, 8:41 PM IST

این سی پی کے چیف اور سینئر رہنما شردپوار کو جوں ہی ہسپتال سے رخصتی دی گئی۔ انہوں نے فوراً ہی پارٹی کے تمام چھوٹے بڑے رہنما، رضاکاروں سمیت اراکین سے درخواست کی ہے کہ تمام وزیر اعلٰی کے راحتی فنڈ میں دل کھول کر حصہ لیں۔

ذرائع کے مطابق اب تک وزیر اعلٰی راحتی فنڈ میں این سی پی کی جانب سے کم و بیش 2 کروڑ روپئے کا فنڈ دیا گیا ہے۔

این سی پی کے ذریعہ ویکسینیشن میں مدد کے لئے وزیر اعلی کے معاون فنڈ کو کل 2 کروڑ روپے مہیا کیے جانے کے بعد این سی پی کے سینئر رہنما اور ریاستی وزیر جینت پاٹل نے لوگوں سے اپیل کی کہ جو صاحب استطاعت ہیں جو ویکسین کی قیمت برداشت کرسکتے ہیں وہ لوگ ویکسین خرید کر لگوائیں نیز اپنی استطاعت کے مطابق وزیر اعلی کے راحتی فنڈ میں زیادہ سے زیادہ فنڈ جمع کروائیں تاکہ کورونا وبا کے دوران ریاست پر ہونے والے مالی بوجھ کو کم کرنے میں مدد ملے۔

شردپوار کی درخواست کے بعد این سی پی قانون ساز اسمبلی اور قانون ساز کونسل کے تمام اراکین نیز تمام اراکین پارلیمان ایک ماہ کی تنخواہیں راحتی فنڈ میں ادا کریں گے۔ این سی پی کے ذریعہ ویکسینیشن میں مدد کے لئے وزیر اعلی کے امدادی فنڈ کو کل 2 کروڑ روپے مہیا کیے جارہے ہیں۔

مہاراشٹر میں وسیع پیمانے پر ویکسینیشن ضروری ہے۔ ریاست پر ویکسینیشن کی لاگت کے ساتھ ساتھ مالی بوجھ کو کم کرنے کے لئے سب کو آگے آنا چاہیے۔ این سی پی ویلفیئر ٹرسٹ کی جانب سے 1 کروڑ روپے دیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.