منگل کو جیسے ہی مارکٹ کھلا ممبئی اسٹاک ایکسینج اور نیشنل اسٹاک ایکسینج نے بیرونی سرمایہ کاروں کی خریدی کی وجہ سے ریکارڈ حد تک برتری حاصل کی۔
بی ایس ای 0.95 فیصد فائدہ کے بعد 370 پوائنٹ کی برتری حاصل کرتے ہوئے 39276 پر بند ہوا جبکہ بی ایس ای کے 30 شیئرز اب تک کی سب سے زیادہ قیمت پانے میں کامیاب رہے۔
وہیں نفٹی بھی 0.83 پوائنٹز اضافہ کے ساتھ 97 پوائنٹز حاصل کرتے ہوئے 11787 پر بند ہوا۔