ETV Bharat / briefs

مسعوداظہر پرسلامتی کونسل کافیصلہ نافذ ہوگا:غوتریس - decision

اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل اینٹونیو غوتریس نے خیال ظاہر کیا ہے کہ پاکستان کی دہشت گردتنظیم جیشن محمد کے سربراہ مسعود اظہر پر سلامتی کونسل کے فیصلے پر کونسل کے سبھی ارکان ملک عمل کریں گے۔

مسعوداظہر پرسلامتی کونسل کافیصلہ نافذ ہوگا:گٹیرس
author img

By

Published : May 2, 2019, 3:34 PM IST

ان کے اس کے بینک کھاتے کو سیل کردیا گیا ہے اور اس کے غیر ملکی سفر پر پابندی لگادی گئی ہے۔
مسٹر غوتریس کے ترجمان اسٹیفن ڈاجرک نے اظہر کے خلاف سلامتی کونسل کی جانب سے بدھ کو کی گئی کارروائی کے ردعمل میں یہ بات کہی ہے۔
واضح رہے کہ مسٹر ڈاجرک نے کہاجب سلامتی کونسل کے سبھی ملک مل کر کسی فیصلے پر متفق ہوں تو نتیجہ اچھا ہوتا ہے۔ ہمیں پوری امید ہے سلامتی کونسل کے سبھی ارکان ملک اس فیصلے کو عمل میں لائیں گے۔
مسٹر گغوتریس نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف لڑائی میں یہ اقوام متحدہ کے قدم کی ایک اہم کڑی ہے۔
اقوام متحدہ سلامتی کونسل نے پاکستان سے دہشت گردانہ سرگرمیاں کرنے والے مسعود اظہر کو بدھ کو بین الاقوامی دہشت گردقراردے دیا۔پلوامہ حملے کے ماسٹر مائنڈ مسعود اظہر کو بین الاقوامی دہشت گرد قرار دینے کےلئے اقوام متحدہ میں گزشتہ 10برسوں میں چار بار تجویز پیش کی گئی اور ہر بار چین نے ویٹو کا استعمال کر کےاس میں ٹانگ اڑا دی۔چین نے گزشتہ مارچ میں سلامتی کونسل میں امریکہ،برطانیہ اور فرانس کی جانب سے اظہر پر پانبدی لگانے کی تجویز پر بھی کچھ وقت کےلئے پابندی لگادی تھی۔حالانکہ اس نے منگل کو اشارہ دے دیا تھا کہ وہ اظہر کے خلاف پابندی کے سلسلے میں اپنے اعتراض کو واپس لے سکتا ہے اور کہا تھا کہ اظہر کو بین الاقوامی دہشت گرد قرار دینے کے اہم مسئلے کا مناسب حل نکالا جائےگا۔
اقوام متحدہ کے اس قدم کو ہندوستان کی بڑی سفارتی جیت مانا جارہا ہے جو جیش سرغنہ کو بین الاقوامی دہشت گرد قرار دینےکےلئے عالمی برادری پر مسلسل دباؤ بنا رہا تھا۔خصوصاً جب سے اس دہشت گرد تنظیم نے پلوامہ میں سینٹرل ریزرو فورس (سی آر پی ایف)کے جوانوں پر حملے کی ذمہ داری لی تھی،تب سے ہندوستان نے اظہر کو بین الاقوامی دہشت گرد قرار دینےکےلئے ایڑی چوٹی کا زور لگا رکھا تھا۔پلوامہ میں 14فروری کو ہوئے اس حملے میں 40 سے زیادہ سی آرپی ایف کے 40سے زیادہ جوان شہید ہوگئے تھے۔جیش محمد پارلیمنٹ اور پٹھانکوٹ حملے میں بھی شامل تھی۔

Intro:Body:

shamsher

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.