ETV Bharat / briefs

پومپيو اور آئی اے ای اے سربراہ کی ملاقات - امریکی وزیرخارجہ اور انٹرنیشنل ایٹمک انرجی ایجنسی کے ڈائریکٹر

امریکی وزیرخارجہ اور انٹرنیشنل ایٹمک انرجی ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل نے ایران میں جوہری توانائی کے استعمال اور اس کو فروغ دینے سے متعلق مذکرات کیے ہیں۔

پومپيو اور آئی اے ای اے سربراہ کی ملاقات
author img

By

Published : Apr 4, 2019, 1:32 PM IST

امریکہ کے وزیرخارجہ مائک پومپيو اور انٹر نیشنل اٹامک انرجی ایجنسی (آئی اے ای اے) کے ڈائریکٹر جنرل يوكيا امانو نے ایران میں جوہری توانائی کے پرامن استعمال اور تنظیم کی تصدیقی رول کو فروغ دینے پر بات چیت کرنے کے لیے ملاقات کی ہے۔

واضح رہے کہ اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے ترجمان رابرٹ پلادینو نے ایک پریس ریلیز جاری کرکے اس کی اطلاع دی۔

پلادینو نے کہا 'سکریٹری نے جوہری عدم پھیلاؤ کو مضبوط کرنے اور ایران میں آئی اے ای اے کی اہم تصدیقی رول سمیت جوہری توانائی کے پرامن استعمال کو فروغ دینے اور آئی اے ای اے کے کام کے لیے امریکہ کی حمایت کو دوہرایا'۔

خیال رہے کہ پومپيو اور امانو نے واشنگٹن میں اس ہفتے ہونے والے ناٹو وزارتی کانفرنس کے دوران ملاقات کی۔

یاد رہے کہ امانو اس ہفتے اقوام متحدہ میں تھے، جہاں انہوں نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو 2020 جائزہ کانفرنس سے پہلے جوہری عدم پھیلاؤ کے معاہدے کو مضبوط کرنے کے بارے میں بھی بتایا ہے۔

Intro:Body:

asd

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.