ETV Bharat / briefs

ایک ایسا اسکول جو عمارت سے محروم ہے - عمارت ۔

ریاست جموں و کشمیر کے ضلع راجوری میں ایک ہائر سکینڈری اسکول ایسا بھی ہے جو آج تک عمارت سے محروم ہے، یہاں زیر تعلیم بچوں کو کھلے آسمان میں تعلیم حاصل کرنی پڑتی ہیں۔

ایک ایسا اسکول جو عمارت سے محروم ہے
author img

By

Published : May 30, 2019, 6:31 PM IST

اس اسکول میں تین سو سے زائد طلبا تعلیم حاصل کرتے ہیں جنہیں اسکول کی عمارت نہ ہونے کے باعث کئی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

ایک ایسا اسکول جو عمارت سے محروم ہے

اسکول میں عمارت کے نام پر ایک پرنسپل کے دفتر کا کمرہ موجود ہے، اس اسکول میں بیت الخلاء تک موجود نہیں ہے۔

اسکول کے پرنسپل محمد حفیظ نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ 'اسکول کے پاس پہلے دو کمرے موجود تھے جن کو محکمہ دیہی ترقیات نے 2017میں گرا کر نئے سرے سے تعمیر کرنا شروع کردیا تھا تاہم دو برس گزر جانے کے بعد بھی ان کی تعمیر مکمل نہیں ہو پائی۔

انہوں نے مزید کہا کہ 'گزشتہ برس اسکول کو اپ گریڈ کرکے ہائر سیکنڈری درجہ تو دے دیا گیا لیکن ابھی تک اسکول کے لیے عمارت کی تعمیر نہیں کی گئی۔'

مقامی باشندوں کا کہنا ہے کہ 'اسکول میں عمارت کی عدم دستیابی سے متعلق کئی بار محکمہ تعلیم کے ساتھ ضلع انتظامیہ کو بھی آگاہ کیا گیا لیکن کوئی مثبت نتیجہ سامنے نہیں آیا'۔

انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ جلد از جلد اسکول کے لیے عمارت کی تعمیر کریں تاکہ بچوں کو مزید مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

Intro:Body:

ashraf

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.