بنیادی تعلیم پر ہی اعلی تعلیم کا دارومدار ہوتا ہے۔ تعلیم یافتہ طلباء ہی ملک کے مستقبل ہوتے ہیں۔
اترپردیش بنیادی تعلیم میں کمزور مانا جاتا رہا ہے، کیونکہ یہاں پر اساتذہ کی کافی کمی تھی۔ زیادہ تر ٹیچرز ایک ساتھ کئی کلاس کے بچوں کو پڑھاتے تھے، کیونکہ اساتذہ کی کمی تھی۔ لیکن گزشتہ سالوں میں 50 ہزار سے زائد اساتذہ کی تقرری کی گئی ہے۔
انوپما جیسوال نے صحافیوں سے بات چیت کے دوران کہا کہ جب سے ہماری حکومت صوبے میں قائم ہے، تب سے مسلسل طلبہ کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے۔
ہمارا ماننا ہے کہ امسال 1 کروڑ 80 لاکھ طلبہ کو داخلہ دینا ہے تاکہ کوئی بھی بچہ جو پڑھنے کا خواہشمند ہو، وہ تعلیم سے محروم نہ رہ پائے۔
اسکول چلو بیداری مہم کے آغاز میں بخشی کا تالاب اسکول کی طالبات نے سرسوتی گیت گا کر جلسے کی شروعات کی۔ اس کے بعد وزیر انوپما جیسوال نے اسکولی بچوں کو کتاب، کاپی اور بیگ دے کر بچوں کا حوصلہ بڑھایا۔
انوپما جیسوال نے جس طرح سے بنیادی تعلیم پر زور دیا ہے اور بچوں کے مستقبل کو بہتر بنانے کا یقین دلایا ہے۔
اب وقت ہی بتائے گا کہ پرائمری اسکول اس کام میں کتنے کامیاب ہوتے ہیں؟