اترپردیش اسٹیٹ حج کمیٹی نے ایک پریس ریلیز جاری کرکے بتایا کہ حج 2021 کے لیے سلسلے میں سعودی وزارت صحت نے 18 تا 60 سال عمر کے 60 ہزار عازمین کو ہی حج کی اجازت دینے کا اعلان کیا ہے۔
حج کوٹہ کی تقسیم کے حوالے سے سعودی حکومت نے ابھی تک کوئی جانکاری نہیں دی ہے۔ سفر حج سے متعلق طریقہ کار سعودی حکومت کی جانب سے جاری احکامات پر منحصر ہوگا۔
حج کمیٹی آف انڈیا کے حج فارم میں عازمین سے کورونا ٹیکہ سے متعلق جانکاری طلب کی ہے جبکہ ویکسین کی پہلی اور دوسری ڈوز لینے کا صداقت نامہ اپ لوڈ کرنا لازمی ہوگا۔ اس کے علاوہ گذشتہ چھ ماہ میں اگر کوئی عازمین کسی اسپتال میں داخل ہوتا ہے تو اس کی بھی رپورٹ کو اپ لوڈ کرنا ہوگا۔
پریس ریلیز میں بتایا گیا کہ فارم میں وبائی امراض کے دوران حج 2021 کے سفر پر جانے کی خواہشمند ہیں یا نہیں؟ اس کی بھی جانکاری دینی ہوگی۔ اس طرح کی تمام جانکاریوں کو حج کمیٹی آف انڈیا کی ویب سائٹ www.hajcommittee.gov.in پر آن ہیلتھ ویریفیکیشن خانہ میں پرکرنا ہوگا۔
حج کمیٹی آف انڈیا کی جانب سے سفر حج کے لیے اہل عازمین کو ان کے موبائیل نمبر پر مطلع کیا جائے گا تاکہ وہ اپنی تمام تفصیلات حج کمیٹی کی ویب سائٹ پر درج کرسکیں۔