ETV Bharat / briefs

روس: طیارہ حادثے کا شکار، درجنوں افراد ہلاک - ہلاک

روس کے دارالحکومت ماسکو ایئر پورٹ پر مسافر بردار طیارے کی ہنگامی لینڈنگ کے دوران آتشزدگی کے نتیجے میں درجنوں افراد ہلاک ہوگئے۔

طیارہ حادثے کا شکار، درجنوں افراد ہلاک
author img

By

Published : May 6, 2019, 7:22 AM IST

Updated : May 6, 2019, 9:57 AM IST

بتایا جاتا ہے کہ اس مسافر طیارے میں 78 افراد سوار تھے جن میں سے بیشتر کو بحفاظت باہر نکال لیا گیا۔

ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ طیارے کے پچھلے حصے میں آگ لگی اور بعدازاں پورے جہاز کو لپیٹ میں لے لیا۔

موصولہ اطلاع کے مطابق ایس ایس جے -100 مسافر طیارہ شمال مغربی روسی کے مرمانسك شہر کے لئے روانہ ہوا تھا جہاں ہنگامی لینڈنگ کے دوران طیارے میں آگ لگ گئی۔

واضح رہے کہ طیارے نے مقامی وقت کے مطابق 6 بجےشیریمتیووو ہوائی اڈے سے اڑان بھری تھی اور تقریبا 40 منٹ تک ماسکو کے علاقے میں چکر لگانے کے بعد ایک ہنگامی لینڈنگ کی۔

حادثے کی وجہ فی الحال شارٹ سركٹ بتائی جا رہی ہے۔

Intro:Body:

News

Conclusion:
Last Updated : May 6, 2019, 9:57 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.