ETV Bharat / briefs

بھاگلپور سڑک حادثے میں ایک شخص ہلاک - بھاگلپور کی خبر

بہار کے ضلع بھاگلپور کے کجریلی تھانہ علاقہ میں پک اپ وین اور آٹو رکشا کے درمیان ٹکر میں ایک شخص ہلاک اور ایک دیگر زخمی ہوگیا۔

Bhagalpur accident
Bhagalpur accident
author img

By

Published : Apr 27, 2021, 8:29 PM IST

پولیس ذرائع نے بتایا کہ آٹو رکشا پر سوار لوگ پیر کی دیر رات بھاگلپور سے امر پور کی جانب جارہے تھے تبھی گورا چوکی گاﺅں کے پاس امر پور ۔ بھاگلپور شاہراہ پر تیز رفتار پک اپ وین نے آٹو رکشا کو ٹکر مار دی۔

اس واقعے میں آٹو رکشا پر سوار ایک شخص کی موت ہو گئی جبکہ ایک دیگر ایک شخص زخمی ہوگیا۔ واقعہ کے بعد پک اپ وین کا ڈرائیور گاڑی سمیت فرار ہوگیا۔

ذرائع نے بتایا کہ ہلاک ہوئے شخص کی شناخت ضلع کے لودی پور علاقہ کے تہہ بر پور گاﺅں باشندہ محمد یونس (52) کے طور پر کی گئی ہے۔ زخمی کو مقامی ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ لاش پوسٹ مارٹم کے لیے بھاگلپور جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج ہسپتال بھیج دی گئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.