ریاست جموں و کشمیر کے پہاڑی ضلع رامبن کے لوگوں کو جموں سرنیگر قومی شاہدہ پر ناشری سے جواہر ٹنل تک لوکل ٹرانسپورٹ پر بند رہنے کی وجہ سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
لوگوں نے ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا رامبن کا واحد سڑک رابط قومی شاہراہ ہی ہے اور سرکار کا اس طرح کا غیر دانش مندانہ فصیلہ عوام کے لیے کرے گی تو اس کی وجہ سے لوگوں کو زبردست مشکلات کا سامنا کرنا پڑےگا۔
عوام نے کہا یہ قومی شاہراہ ملک کی دیگر ریاستوں مثلاً گول، بٹوت، راجگڑھ، اکھڑال، کھڑی، وغیرہ کو جوڑتا ہے جو گذشتہ تین دنوں سے کٹ کر رہ گئی ہے۔
عوام کا کہنا ہے کہ پانچ گھنٹوں کے شاہراہ بند رہنے سے دور دراز علاقوں میں رہنے والے عوام سمیت زیر تعلیم سکولی بچے، مریض اور سرکاری ملازموں کو وقت پر پہونچنے میں پریشانیوں کا سامنا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ غلط پالیسیوں کی وجہ تین بجے کے بعد دونوں جانب ٹریفک چھوڑ دیا جاتا ہے جس کی وجہ لوگ گھنٹوں بدترین جام میں پھس کر رہ جاتے ہیں۔