ETV Bharat / briefs

یادگیر: لاک ڈاؤن میں راحت - یادگیر کی خبریں

ضلع یادگیر میں کورونا کے معاملات میں کمی آئی ہے۔ منگل کو ضلع بھر میں 33 نئے کورونا کے مریض پائے جانے کی تصدیق ہوئی ہے جس کے چلتے اب تک ضلع میں 27 ہزار 169 متاثرین ہیں۔ جن میں سے 26 ہزار 182 صحتیاب ہوکر ڈسچارج بھی ہوئے ہیں۔

یادگیر: لاک ڈاؤن میں راحت دی گئی
یادگیر: لاک ڈاؤن میں راحت دی گئی
author img

By

Published : Jun 9, 2021, 1:34 PM IST

کرناٹک کے ضلع یادگیر میں گزشتہ پانچ دنوں سے چل رہے مکمل لاک ڈاؤن میں بدھ کو ضلع انتظامیہ نے نرمی دیتے ہوئے صبح 6 بجے سے 12 بجے دن تک اشیائے ضروریہ کی خرید و فروخت کی مہلت دی ہے۔

ضلع یادگیر میں کورونا کے معاملات میں کمی آئی ہے۔ منگل کو ضلع بھر میں 33 نئے کورونا کے مریض پائے جانے کی تصدیق ہوئی ہے جس کے چلتے اب تک ضلع میں 27 ہزار 169 مریض سے متاثرین ہیں جن میں سے 26 ہزار 182 صحتیاب ہوکر ڈسچارج بھی ہوئے ہیں۔

محکمہ صحت کی اطلاع کے مطابق ضلع میں دو مریضوں کی کورونا سے موت ہوئی ہے جبکہ 104 مریض ڈسچارج ہوئے ہیں۔ ضلع میں کورونا سے اب تک مرنے والوں کی تعداد دو سو چار ہے جبکہ 783 ایکٹیو کیس ہیں۔ ضلع میں لاک ڈاؤن کے دوران نرمی دیے جانے پر اشیائے ضروریہ جس میں پانی، سبزی، دودھ، گوشت، کرانہ دکانوں کو صبح 6 بجے سے دوپہر 12 بجے تک کھولنے کی مہلت دی گئی ہے۔

صبح 6 بجے سے ضروری خدمات جیسے ایمبولینس، آگ بجھانے والی گاڑیاں دیگر طبی ہنگامی خدمات، پٹرول پمپ کو رات 12 بجے تک کھلا رکھنے کی اجازت ہے۔ سرکاری ٹرانسپورٹ پر پابندی ہے اور نجی ٹرانسپورٹ کو صرف ہنگامی طبی خدمات کے لئے اجازت ہے۔

ضلع انتظامیہ نے اشیائے ضروریہ کی خریداری اور فروخت کے وقت سماجی فاصلہ رکھنے ماسک کی سخت تاکید کرتے ہوئے کہا کہ کورونا سے بچنے کے لیے احتیاطی اقدامات پر سختی کے ساتھ عمل کریں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.