ETV Bharat / briefs

کورونا کے شبہ میں پرانی دوستی کمزور پڑ گئی - نشا

کورونا کے اس وبائی دور میں انسانی رشتے کے تانے بانے بھی ٹوٹ رہے ہیں۔ کورونا کے شک و شبہات نے کچے دھاگے کی طرح برسوں پرانی دوستی کا رشتہ توڑ دیا۔

Noida
Noida
author img

By

Published : May 7, 2021, 9:22 PM IST

نوئیڈا میں بھی ایسا ہی چونکا دینے والا معاملہ سامنے آیا ہے۔ جس میں ایک خاتون کو کورونا انفیکشن ہونے کے شبہ میں اس کی سہیلی نے گھر سے باہر نکال دیا۔ متاثرہ خاتون تقریباً دو ماہ سے دہلی کے نجف گڑھ میں اپنی سہیلی کے ساتھ رہ رہی تھی۔ لاک ڈاؤن کی وجہ سے اپنے گھر بھی نہیں جاسکتی تھی۔

بیمار حالت میں بھٹکتی خاتون کو کسی نے نوئیڈا کے سیکٹر 30 میں ضلعی اسپتال میں داخل کرایا ۔ جہاں علاج کے بعد صحت یاب ہوئیں ، لیکن شہر میں لاک ڈاؤن کی وجہ سے پریشان ہے اس کا کوئی ٹھکانہ نہیں ہے۔ اب اس نے گوتم بودھ نگر پولیس سے گھر پہنچانے کی درخواست کی ہے۔

بنگال کے رانی گنج کی رہائشی 28 سالہ نشا کو پانچ دن قبل نوئیڈا کے سیکٹر 30 میں ڈسٹرکٹ اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ اسے بخار تھا۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ وہ علاج کے بعد صحت یاب ہوگئی ہیں۔ نشا کا کہنا ہے کہ وہ بنگال کے رانی گنج کی رہنے والی ہے۔

چند ماہ قبل دہلی میں اپنی سہیلی کے پاس آئی تھی ، جب ایک ہفتہ قبل اسے بخار ہوا تو سہیلی نے کورونا ہونے کے شبہ میں اسے گھر سے نکال دیا۔ اس کے بعد وہ بخار کی وجہ سے لاشعوری طور پر بھٹک رہی تھی۔

وہ کہتی ہیں کہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے وہ اپنے گھر بھی نہیں جاسکتی ہیں۔ کسی نے اسے اسپتال میں داخل کرایا۔ اب وہ بالکل ٹھیک ہیں ، لیکن کوئی ٹھکانہ نہ ہونے کی وجہ سے یہاں سے جانا نہیں چاہتی ہیں۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ وہ کمزور ہیں۔ اسپتال میں قیام کے سبب انفیکشن کا خطرہ ہے۔ اسپتال میں ایمرجنسی کے صرف چار بیڈ ہیں۔ ڈاکٹر صحت یاب ہونے کے بعد مریض کو اسپتال میں نہیں رکھ سکتے۔ اس کی اطلاع پولیس کو دے دی گئی ہے۔پولیس جلد بندوبست کر کے اس کے گھر چھوڑنے کی کوشش کرے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.